ایس ای میپکو نے عادی نادہندگان کے کنکشن کاٹنے کا حکم دے دیا

ایس ای میپکو نے عادی نادہندگان کے کنکشن کاٹنے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر )ایس ای میپکو ملتان سرکل نے ریکوری مہم مزیدتیز کرنے اور عادی نادہندگان کے کنکشن کاٹنے کا حکم دے(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )
دیا‘اس سلسلے میں ایس ای محمد اکرم بھٹی کی زیرصدارت میٹنگ ہوئی جس میں ایکسین ‘ ایس ڈی اوز ‘ڈی سی ایم اسد حماد اور ریونیوآفیسرز نے شرکت کی‘ ایس ای محمد اکرم بھٹی نے حکم دیا کہ ریکوری مہم مزید تیز کر دی جائے ‘اس سلسلے میں ٹیموں کو مزید متحرک کر دیا جائے ‘ انہو ں نے کہا کہ ایکسین روزانہ کی بنیاد پر ریکوری مہم کی رپورٹس لیں ‘ انہوں نے کہا کہ عادی نادہندگان کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے ‘ ان کے کنکشن کاٹے جائیں ‘ کسی صارف کو ناجائز تنگ نہ کیا جائے ‘سب ڈویژنل افسران ہر صورت میں100فیصد ریکوری کو یقینی بنائیں‘ میٹنگ میں ملتان سرکل کی مجموعی ریکوری کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا گیا۔