زکریا یونیورسٹی لیہ کیمپس کے 98 طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم
ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیرا عظم لیپ ٹاپ سکیم کے سلسلے میں زکریا یونیورسٹی کے لیہ کیمپس کے 98طلبہمیں لیپ ٹاپ (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
تقسیم کئے گئے ‘اس سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیر پروفیسر اشرف خان ، ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب مہمان خصوصی تھے‘ انہوں نے طلبہ کو لیپ ٹاپ دئے‘انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کو تما م تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ‘طلبا کو اپنی کارکردگی کے بنا پر سکالرشپ سے بھی استفادہ کرنا چاہیے۔