ٹاؤنز کا مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،غیرقانونی پٹرول پمپ سیل،سامان ضبط کرلیا گیا

ٹاؤنز کا مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،غیرقانونی پٹرول پمپ ...

  

ملتان(خبرنگار) ایڈمنسٹریٹر شاہ رکن عالم ٹاؤن و اسسٹنٹ کمشنر سٹی خالد محمود گیلانی کی سربراہی میں شاہ رکن عالم ٹاؤن نے پولیس(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

فورس کے ہمراہ بدھلہ سنت کے علاقے مین تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے سامان قبضے میں لے لیا جبکہ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی سربراہی میں شاہ رکن عالم ٹاؤن اور بوسن ٹاؤن کی ٹیم نے سیوڑہ چوک پر غیرقانونی پٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کرکے اسے سیل کردیا جبکہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرکے سامان قبضے میں لے لیا جبکہ شیر شاہ ٹاؤن اور بوسن ٹاؤن نے قاسم بیلہ کے علاقہ میں ویسٹرن فورٹ کالونی والی گلی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرکے تندور،تھڑے مسمار کرنے کے ساتھ سامان قبضے میں لے لیا۔

تجاوزات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -