ٹی او فنانس شاہ رکن عالم مظہر حسین بخاری کا رویہ مفاد عامہ کیخلاف قرا ر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کسی دوسری ٹی ایم اے میں ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ
ملتان(خبرنگار)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سابق ٹاؤن آفیسر (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
فنانس شاہ رکن عالم ٹاؤن مظہر حسین بخاری کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے ان کا رویہ مفاد عامہ کے خلاف قرار دیا ہے وار ان کی ایڈجسٹمنٹ شاہ رکن عالم ٹاؤن کی بجائے کسی دیگر ٹی ایم اے میں کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے جبکہ ڈی جی انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ لوکل گورنمنٹ پنجاب کو اس معاملے کی انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے رمضان المبارک کے دوران ایڈمنسٹریٹر شاہ رکن عالم ٹاؤن ملک فاروق ڈوگر نے ٹاؤن آفیسر فنانس مظہر حسین بخاری کو رمضان بازار مدنئی چوک کا فوکل پرسن مقرر کیا تھا مگر ٹاؤن آفیسر فنانس نے رمضان بازار کی ڈیوٹی کی بجائے میڈیکل بھجوادیا اور چھٹی پر چلے گئے جس سے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر اور ٹاؤن آفیسر فنانس کے مابین کشیدگی شدت اختیار کرگئی اور بعدازاں ٹاؤن آفیسر فنانس کے خلاف انٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر65/16درج ہونے پر ایڈمنسٹریٹر نے انہیں عہدے سے ہٹاکر محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب رپورٹ کرنے کے آرڈر جاری کردئیے مگر ٹاؤن آفیسر فنانس نے ایڈمنسٹریٹر کے ان آرڈرز کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں عدالت عالیہ میں چیلنج کردیا جبکہ عدالت عالیہ نے یہ معاملہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بھجوائے جانے کا حکم دیا وار سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو حکم دیا گیا کہ وہ اس کیس کی سماعت کریں اور رپورٹ ہائیکورٹ ملتان بنچ کو پیش کی جائے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب محمد اسلم نے مظہر حسین بخاری ،ٹی ایم او شاہ رکن عالم ٹاؤن مزمل حسین اور اکاؤنٹنٹ ناصر نثار اور ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ ڈائریکٹر فنانس محمد یوسف سندھو کو طلب کرکے کیس کی سماعت کی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب محمد اسلم کے اس ضمن میں جاری کیے جاانے والے تحریری فیصلے کے مطابق سید مظہر حسین بخاری کے اپنے افسران بالا کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے جوکہ مفاد عامہ کے خلاف ہے جبکہ4جولائی2016کو انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ میں مقدمہ نمبر65/16کا اندراج بھی ٹاؤن آفیسر فنانس پر کئی طرح کے سوالات اٹھاتا ہے۔
مظہر حسین