بلڈنگ ٹھیکیداروں کی غفلت ‘ ریونیو ریکارڈ غیر محفوظ ‘ شہری اذیت کا شکار

بلڈنگ ٹھیکیداروں کی غفلت ‘ ریونیو ریکارڈ غیر محفوظ ‘ شہری اذیت کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ڈی سی او آفس ملتان کے خستہ حال کمروں کی مرمت کا کام شہروں کیلئے عذاب بن چکا ہے ۔ محکمہ بلڈنگ کے ٹھیکیدار کی جانب سے ریکارڈ روم کی تعمیر بروقت مکمل نہیں کی گئی جس کیوجہ سے ریکارڈ غیر محفوظ ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رواں سال محکمہ بلڈنگ کو ڈی سی او آفس کے ریکارڈ (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
رومز ‘ آفسروں کے کمروں کی مرمت کیلئے فنڈز موصول ہوئے جس پر محکمہ بلڈنگ کے مختلف ٹھیکیداروں کو کام الاٹ کیا گیا ۔ ریونیو ریکارڈ کو گھڑیوں کی صورت میں مختلف کمروں میں ڈال تو دیا گیا لیکن اس ریکارڈ کی مصدقہ نقول کے اجراء پر پابندی عاد کر دی گئی ۔ آئے روز ضلع بھر سے آنیوالے شہریوں کو ریکارڈ کی عدم دستیابی کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ مختلف ریکارڈ روم کا پچاس فیصد کا کام مکمل تو ہو چکا ہے لیکن ڈی سی او آفس کا عملہ یہ ریکارڈ متعلقہ رومز تک منتقل کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے ۔ ریکارڈ منتقلی کیلئے نہ تو لیبر دی جا رہی ہے اور نہ ہی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ ریکارڈ نہ ملنے سے جوڈیشل کیسز کی سماعت بھی متاثر ہو رہی ہے ۔
ریکارڈ روم