پینسرا انٹر چینج حادثہ ‘ اشتر خان ‘ انکی والدہ بھی جاں بحق ہونیوالوں میں شامل

پینسرا انٹر چینج حادثہ ‘ اشتر خان ‘ انکی والدہ بھی جاں بحق ہونیوالوں میں ...

  

ملتان (کرائم رپورٹر) دو روز قبل پینسرا انٹر چینج فیصل آباد پر کار یں آپس میں ٹکرا نے کے باعث رونما ہونے والے المناک حادثے میں جہاں متعددافراد جاں بحق اور زخمی ہوئے

(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

ان میں ملتان ائیرپورٹ کے پیسنجر سروس سپروائزر مالک اشتر خان اور ان کی والدہ جاں بحق ہوگئیں، میانوالی کے علاقہ پپلاں کے رہائشی38سالہ مرحوم مالک اشتر خان نے سوگواران میں والد، بیوہ ایک بیٹی اور بیٹا چھوڑے ہیں،حادثے میں ان کے والد شدید زخمی ہوئے جو اس وقت نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ان کی حادثاتی مو ت پر ملتان ائیر پورٹ کے سٹاف ممبرز جن میں رانا فرید،انیس بودلہ ،رانا عدنان،رانا یوسف،خالد محمود،اسد بخاری،اسلم اختر،عمران رفیق،مبشر خان،ملک عثمان،قمر کھاکھی ،حسیب خان،ماجد قریشی اور نوید شاہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم اخلاق کے اعلیٰ درجے پر فائز تھے اور پی آئی اے کا قیمتی اثاثہ تھے۔

اشتر خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -