بجلی کی لوڈشیڈنگ، کاروبارٹھپ، گیس کی بندش، خواتین کی زندگی اجیرن

بجلی کی لوڈشیڈنگ، کاروبارٹھپ، گیس کی بندش، خواتین کی زندگی اجیرن

  

ملتان،وہاڑی،دوکوٹہ( سٹاف رپورٹر،بیورو رپورٹ،نامہ نگار)موسم کی تبدیلی اور بجلی کے استعمال میں نمایاں کمی کے باوجود میپکو ریجن میں بدترین لوڈشیڈنگ،زندگی اجیرن ہوگئی،رہی سہی کسر گیس بندش نے پوری کردی۔ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق ملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ‘ گزشتہ روز بھی 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ‘وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ کاسلسلہ بھی جاری رہا‘نواحی علاقوں میں بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر رہی ‘ مختلف علاقو ں میں عوام نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور کہا (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق بجلی اور گیس کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاجروں اور گھریلو خواتین سمیت ہر طبقہ پریشان اور انکی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ، جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں اللہ رکھی ، سمیر ابی بی ، اکبری بیگم ، افتخار احمد ، جماعت علی ، عدنان ، صفدر علی ، اذکار ودیگر نے حکو مت سے بجلی او رگیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کوریلیف فراہم کیا جا سکے ۔دوکوٹہ سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ ملک دوکوٹہ چک نمبر 143,145,205,145,143,215,213/WBبستی ٹپناں آباد بستی عباس نگر کوٹچوہدری شیر محمد گھلو بستی دیس پور بستی لالی پور سمیت دیگر علاقہ کی بجلی غیر اعلانیہ طور پر اعلی الصبح بند کر دی گئی یہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ دس گھنٹے جاری رہی جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہو کر رہ گیا جبکہ بجلی نہ ہونے سے زرعی آلات ،الیکڑایشن اور تعمیرات کا کام کرنے والوں کو سارا دن ہاتھ پے ہاتھ رکھ کر بیٹھنا پڑا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر دوکوٹہ کی کاروباری شخصیات اور عوام نے میپکو اہکاروں کی نااہلی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے میپکو حکام سے نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -