حادثات میں 10افراد کی زندگی کا چراغ گل، 2نوجوان نے خودکشی کر لی

حادثات میں 10افراد کی زندگی کا چراغ گل، 2نوجوان نے خودکشی کر لی

  

خانقاہ شریف،دائرہ دین پناہ،کوٹ ادو،احمد پور شرقیہ،بہاولپور،نور پور نورنگا،سمہ سٹہ،ہارون آباد ، میلسی ، حاصل پور(نمائندگان)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق ہوگئے دونوجوانوں نے خودکشی کرلی۔خانقاہ شریف سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نیشنل ہا ئی و ے پر ا شرف شوگر ملز کے قر یب و ین اور ٹرک کے درمیان تصا د م ہو گیا جس کے نتیجے میں ڈ ر ا ئیو ر مو قع پر جا ں بحق ہو گیا اور با قی دو افراد (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

نے ہسپتا ل جا کر د م تو ڑ د یا یہ حا د ثہ تھانہ مسافر خانہ کی حدود میں لوڈ ٹرک نے ہائی ایس و ین نمبر LHR5212 کو سا منے سے آ کر ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ہائی ایس و ین میں سوارتین افراد جان کی بازی ہا ر گئے ۔ و ین ڈرائیور شبیر حسین سکنہ احمد پور شر قیہ کا رہاشی تھا یہ وین احمد پور سے بھاولپور جا رہی تھی ٹرک کا ڈرائیور حا د ثے کے بعد مو قع سے بھاگ گیا ا اطلا ع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور پنجاب پو لیس مو قع پر آکر کاروائی شروع کردی ۔دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق شادن لنڈکے رہائشی ظفراقبال ولدغلام حیدرگاذرتونسہ بیراج کے قریب بستی فقیروالی میں اپنے رشتہ دارربنوازکے گھراپنے بیوی بچوں اورنواسوں کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبر5219ڈی جی این پرسوارہوکرآرہے تھے کہ تونسہ بیراج کے غربی کنارہ کے نزدیک تیزرفتارموٹرسائیکل کاٹائرپھٹنے سے موٹرسائیکل بے قابوہوکردرخت سے جاٹکرایاجس کے نتیجہ میں ظفراقبال اسکی اہلیہ زرینہ موقعہ پرجاں بحق جبکہ ڈیڑھ سالہ فہدعمراور3سالہ مریم دخترعبدالرشیدشدیدزخمی ہوگئے ۔رخسانہ دخترغلام حیدراور4سالہ اسامہ معجزاتی طورپرمحفوظ رہے پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے ضروری کاروائی کے بعدنعشیں ورثاء کے حوالہ کرتے ہوئے آبائی گاؤں شادن لنڈروانہ کردیں علاوہ ازیں نواحی علاقہ بستی جنوں کے رہائشی35سالہ موٹرسائیکل مکینک عبدالستارولدواحدبخش برارالمعروف ملاں موٹرسائیکل پرگھرآرہے تھے کہ تونسہ موڑکے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارکی ٹکرلگنے سے شدیدزخمی ہوگئے جو نشترہسپتال ملتان لے جانے سے قبل ہی راستہ میں دم توڑگئے ۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تھانہ چوک سرورشہیدکے علاقہ موضع کلاچی احمد پور سیال کا رہائشی منظور حسین ڈھول گزشتہ روز موٹر سایکل نمبری9336ایم این پر اللہ ڈتہ ڈھول کے ہمراہ ربانی فارم سے چوک سرورشہید جا رہے تھے کہ رفیق آباد کے قریب عقب سے آنے والی تیز رفتار جیپ نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں منظور حسین ڈھول موقع پر جاں بحق جبکہ اللہ ڈتہ ڈھول شدید زخمی ہوگیا جسے رورل ہیلتھ سنٹر چوک سرورشہید میں فوری طبعی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیاگیا،پولیس سرورشہید نے جاں بحق ہونے والے منظور حسین کے بیٹے جاوید علی ڈھول کی مدعیت میں جیپ ڈرائیور امتیاز ہانسلہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیپ ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔احمد پور شرقیہ سے سپیشل رپورٹر ،بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر،سمہ سٹہ سے نمائندہ پاکستان،نور پور نورنگاہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق احمدپورشرقیہ سے بہا ولپور جانے والی ویگن نمبر 5212/LHP اور بہا ولپور سے کراچی جانے والے ٹرک نمبر 2786/FDE کے درمیان مسافر خانہ کے قریب تصادم کے نتیجہ میں ا حمدپورشرقیہ کے نواحی موضع خد ا بخش مہر کا رہا ئشی ویگن ڈرائیور محمد جمیل مو قع پر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ احمدپورشرقیہ کے مچھلی بازار کے رہائشی صراف محمد آصف بہا ولپور وکٹور یہ ہسپتال میں زخموں کی تا ب نہ لا تے ہوئے جا ں بحق ہو گیا۔ جبکہ ویگن کے دیگر زخمیوں میں احمدپورشرقیہ کے رہا ئشی مدثر ، یوسف شاہ، افتخارحسین شاہ، سید گلفام سمیت ودیگر زخمیوں کو علا ج کے لئے بہا ول وکٹوریہ داخل کر دیاگیاہے۔ زخمیوں کو 1122 نے فوری طور پر ہسپتا ل پہنچا یا پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ پکا موڑ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ریڑھی پر سوارچک پکا کے رہائشی محمد اشرف اور علی احمد چک پکا کے رہائشی جاں بحق ہو گئے ،ریسکیو 1122بہاولنگر کی ٹیم نے دونوں میتوں کو ہسپتال ڈونگہ بونگہ پہنچایا ،عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر بھی تیز رفتارتھا اور دھند کی بھی شدت تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ،پولیس تھانہ ڈونگہ بونگہ نے ٹریلر کو قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی شروع کر دی ہے ۔میلسی سے نامہ نگار کے مطابق موضع شیر گڑھ کا رہائشی سجاد حسین اپنی پھوپھی کی بیٹی سے شادی کا خواہشمند تھا مگر اس کے باپ نے اس سے انکاری تھا۔ گزشتہ شب اس معاملے پر سجاد حسین کی اپنے والد محمد اکرم سے لڑائی ہوگئی۔ جس پر دلبرادشتہ ہو کر کمرے کے گاڈر سے پھندا ڈال کر جھول گیا۔موقع پر ہی ددم توڑ گیا۔ اطلاع پر تھانہ صدر پو لیس موقع پر پہنچ گی۔ نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی پہنچا دی۔ جہاں ورثاء کی درخواست پر مجسڑیٹ نے پوسٹمارٹم سے روک دیا۔حاصل پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق فرسٹ ائیر کے طالب علم داؤد گل جو کہ 153مراد کا رہائشی ہے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحان میں نمبر کم آئے جس کی وجہ سے داؤد گل ذہنی تناؤ کا شکار ہو گیا اور پریشانی کے عالم میں گندم کی گولیاں کھا لیں جس کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جس کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے اس کو بہاول پور وکٹوریہ ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا جہاں پر اس کی طبیعت جانبر نہ ہو سکی اور وفات پا گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -