پانچواں لٹل ماسٹر انٹر سکول شطرنج ٹورنامنٹ 26 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائیگا

پانچواں لٹل ماسٹر انٹر سکول شطرنج ٹورنامنٹ 26 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) سمارٹ ایجوکیشن کے بانی لارل بینک سکول سسٹم کے زیر اہتمام پانچواں لٹل ماسٹر انٹر سکول شطرنج ٹورنامنٹ کا انعقاد 26 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔ ان مقابلوں کے لیے رجسٹریشن 7 نومبر تک کرائی جا سکتی ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کو دو درجہ بندیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی درجہ بندی میں انڈر 13 جبکہ دوسری درجہ بندی میں انڈر 17 سکول کے بچے شامل کیے جائیں گے۔ ڈائریکٹر لارل بینک سکول سسٹم عمران میاں کا کہنا تھا کہ ہمارا سکول گذشتہ کئی سالوں سے انٹر سکول شطرنج چیمپیئن شپ کے مقابلوں کا اہتمام کر رہا ہے۔ اس سال بھی بہترین انتظامات کے ساتھ چیمپیئن شپ کرائی جائے گی جس کے لیے ایک لاکھ روپے کے کیشن انعامات رکھے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے کا بھی سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ شطرنج کے علاوہ انٹرسکولز فٹبال ٹورنامنٹس کا بھی کامیاب انعقاد کر چکے ہیں۔