مسلسل انٹر نیشنل کرکٹ، ہیڈ کوچ ٹیم کے آرام کیلئے فکر مند

مسلسل انٹر نیشنل کرکٹ، ہیڈ کوچ ٹیم کے آرام کیلئے فکر مند

  

شارجہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ شارجہ ٹیسٹ سے قبل ہی ٹیم کا مشن مکمل ہو چکا تھا۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ تیسرے ٹیسٹ سے قبل ہی پاکستانی ٹیم کا مشن مکمل ہو چکا ہے۔ان کا اشارہ پاکستانی ٹیم کی سیریز کی جیت پر تھا جو وہ دبئی اور ابوظہبی کے ٹیسٹ میچز جیت چکی ہے۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے طویل دورے کے بعد کھلاڑی صرف چند روز کے آرام کر کے متحدہ عرب امارات میں مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور اب وہ تھک چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک ہی حریف کے خلاف کھیلتے رہنے اور ایک ہی ہوٹل میں قیام کرنے کے بعد اب کھلاڑیوں کو مختلف ماحول کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے سامنے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف دو بڑی سیریز ہیں۔مکی آرتھر نے کہا کہ شارجہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اگر پاکستانی ٹیم بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہو جاتی تو وہ ویسٹ انڈیز کو دبا ؤمیں لے سکتی تھی لیکن ایسا نہ ہونے سے وہ خود دبا ؤکا شکار ہوگئی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ٹیم کو صبر سے بیٹنگ کی ضرورت تھی لیکن ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بیٹسمینوں کی غلطیوں سے فائدہ اٹھایا۔ انھوں نے سرفراز احمد اور اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بارے میں سوال پر محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے لاپروائی نہیں کہیں گے لیکن یہ ضرور ہے کہ انھیں اس سے مایوسی ہوئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -