ایڈوکیٹ ارشادخان خیبرپختونخوا ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

ایڈوکیٹ ارشادخان خیبرپختونخوا ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

  

پشاور(آئی این پی)ایڈوکیٹ ارشاد احمد خان درانی کو متفقہ طورپر خیبرپختونخوا ریسلنگ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کرلیاگیا،اس بات کا فیصلہ خیبرپختونخواریسلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل میٹنگ میں کیاگیا جس میں تمام ڈسٹرکٹ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ صدر پشاور ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن اعجاز احمد خان نے تمام آئے ہوئے مہمانوں کو ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ ارشاد احمد خان درانی ایڈوکیٹ ایک مشہور قانون دان ہیں ۔اورصوبے میں ان کی گراں قدر خدمات ہیں وہ خود بھی ٹینس کے کھلاڑی رہے ہیں اور پچھلے تین دہائیوں سے سپورٹس سے وابستہ ہیں سیکرٹری خیبرپختونخوا ریسلنگ ایسوسی ایشن عبدالقیوم شنواری نے اجلاس میں ارشاد احمد خان درانی ایڈوکیٹ کانام تجویز کیا جس پر تمام ڈسٹرکٹ کے نمائندوں نے متفقہ طورپر ارشاد احمد خان کو صدر منتخب کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -