اسلام آباد اے ڈویژن فٹبال لیگ کے سلسلہ میں منیجرز میٹنگ کل ہوگی

اسلام آباد اے ڈویژن فٹبال لیگ کے سلسلہ میں منیجرز میٹنگ کل ہوگی

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کے سلسلہ میں منیجرز میٹنگ(کل) ہفتہ کو دن ایک بجے ہوگی اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ 12 نومبر سے شروع ہوگی جس میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں شرکت کریں گی،جن مہران کلب، ہما کلب، فالکن کلب ، اسلام آباد اکیڈمی، اکبر کلب، سی ڈی اے کلب، الفیصل کلب، قائداعظم کلب، راوی کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، گنگال کلب، روور کلب، ایورگرین کلب، فیڈرل کلب، ینگسسٹر کلب، القائم کلب، اسلام آباد کلب، رمنا کلب اور پونا کلب شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -