سینئرسپورٹس صحافی شاہد شیخ کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر تقریب

سینئرسپورٹس صحافی شاہد شیخ کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر تقریب

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پریس کلب اور سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن آف پنجاب کے زیراہتمام سینئرسپورٹس صحافی پاکستان سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شاہد شیخ کو ایشیا میں لائف ٹیم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں لاہور پریس کلب کے نائب صدر عبدالمجید ساجد، سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی آف لاہورکے صدر عقیل احمد ، سیکرٹری اشرف چودھری، سینئر صحافی قیوم زاہد،محمد یعقوب، علی ہاشمی، فرخ عطاء بٹ، شہزاد ملک ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹرڈویلپمنٹ اینڈڈومیسٹک نوید عالم اور لاہور سپورٹس رپورٹرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد شیخ کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پورے پاکستان کا اعزاز ہے۔ 1976ء میں سپورٹس رپورٹنگ شروع کی اوراللہ کا شکر ہے کہ چالیس سال ہوگئے اس فیلڈ میں۔ انہوں نے کہا کہ جونیئرز کو چاہئے کہ دل جمعی سے کام کریں ۔ محنت اور لگن سے ہی انسان کسی فیلڈ میں مقام بنا سکتا ہے۔نوید عالم کا کہنا تھا کہ جب ہاکی کے کھلاڑی تھے تب بھی شیخ صاحب کے قلم کوایسے ہی دیکھا اور آج جب پی ایچ ایف میں ہے شیخ صاحب کو ایسے ہی دیکھا۔ ان کی سپورٹس رپورٹنگ خاص کر ہاکی کی رپورٹنگ میں بہت بڑی خدمات ہیں۔ لاہور پریس کلب، سواپ اور سجال کا شکریہ جنہوں نے میرے اعزاز میں اتنی شاندار تقریب کی۔ نائب صدر لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد کا کہنا تھا کہ شاہد شیخ کی سپورٹس رپورٹنگ کی دنیا میں بے شمار خدمات ہیں۔ یہ ہمارے نہیں سب کے سینئر اور محترم ہیں۔ سجال کے صدر عقیل احمد کا کہنا تھا کہ شاہد شیخ کو دیکھ کر بہت سارے لوگوں نے اپنی سپورٹس رپورٹنگ شروع کی۔ شاہد شیخ کو ایوارڈ ملنا ہم سب کیلئے اعزاز کی بات ہے۔سجال کے سیکرٹری اشرف چودھری کا کہنا تھا کہ لاہور کے سپورٹس رپورٹرز خوش قسمت ہیں کہ شاہد شیخ جیسے سینئر سپورٹس رپورٹر ہماری رہنمائی کیلئے موجود ہیں۔ سینئر سپورٹس رپورٹر قیوم زاہد، محمد یعقوب، علی ہاشمی ، شہزاد ملک اور فرخ عطاء بٹ نے بھی شاہد شیخ کی سپورٹس رپورٹنگ کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔اختتام پر لاہور پریس کلب ، سواپ اور سجال کی طرف سے شاہد شیخ کو شیلڈز اور پھولوں کے گلدستے بھی دیئے گئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -