ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر بجلی چوری کے بل بھجوادیے گئے، صارفین لیسکو کیخلاف سراپا احتجاج

ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر بجلی چوری کے بل بھجوادیے گئے، صارفین لیسکو کیخلاف سراپا ...

  

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )لیسکو میں خراب میٹرز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی، کمپنی حکام نے اپنی نااہلی اور چھپانے کے لئے قوانین کے برعکس صارفین کو لاکھوں روپے کے بل بھجوا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے لگائے گئے ڈیفیکٹو کوڈ کے حامل صارفین کو اوسط بل بھیجے جاتے ہیں تاہم اوسط کیساتھ ساتھ لاکھوں روپے کے بجلی چوری کے بل بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کمپنی حکام نے بجلی چوری چھپانے کے لئے صارفین کو اضافی بل بھجوائے ہیں،کمپنی قوانین کے مطابق ڈائریکٹ سپلائی اور میٹر ٹمپرنگ کی بنیاد پر بجلی چوری کا بل بھیجا جاتا ہے،کمپنی نے خود ہی ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر چوری کے بل بھیج دیئے جس کی وجہ سے صارفین پریشان حال ہیں،صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ لیسکو چیف ڈیفیکٹو کوڈ کے حامل صارفین کو ڈی ٹیکشن بل بھیجنے کا نوٹس لیں، لائن لاسز کو پورا کرنے کے لئے کمپنی حکام نے نااہلی کی ذمہ داری صارفین پر ڈال دی ہے۔اس حوالے سے لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کی میٹروں کی خرابی کی شکایات موصول ہوتی ہیں کوشش کی جاتی ہے کہ ان کے میٹر فوری تبدیل کر دیے جائیں لیکن میٹروں میں کمی کی وجہ سے ایسے صارفین کو اوسطاً بل بھیجے جاتے ہیں اسکے لئے گزشتہ سال کا مطلوبہ مہینے کا بل دیکھا جاتا ہے اور اس شر ح سے بل ڈالا جاتا ہے یہ زیادتی نہیں قانون کے مطابق کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -