ملک بھر کے علماء آج مکہ پر حملے کے خلافقراردادیں منظور کریں گے

ملک بھر کے علماء آج مکہ پر حملے کے خلافقراردادیں منظور کریں گے

  

لاہور(خبر نگا رخصوصی)ملک بھر کے علماء ،خطباء،آئمہ آج مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کیخلاف احتجاجی قراردادیں منظور کریں گے۔ مکہ مکرمہ پر حملہ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں پر حملہ ہے ہر مسلمان کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے علماء ،خطباء،آئمہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 28اکتوبر کو حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کیخلاف احتجاجی قراردادیں منظور کریں اور مظاہرے کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان سے متصل 74ہزار سے زائد مساجد میں آج احتجاجی قراردادیں منظور کی جائیں گی اور مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ لاہور میں جامع مسجد نہر والی جلوموڑ کے باہر بھر پور مظاہرہ کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -