ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ کا تجاوزات کے خلافآپریشن
لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے بیدیاں روڈاور ہئیر گاؤں میں غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے کارروائی کر تے ہوئے ہئیر گا ؤں کے نالے پر غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروا دیا جبکہ سپیشل سکواڈ نے ہےئر گاؤں میں موجود کانوں اور گھروں کے آگے بنے ہوئے درجنوں ریمپس بھی مسمار کر دئیے ہیں۔