ڈاکٹر معین مسعود ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن تعینات،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

ڈاکٹر معین مسعود ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن تعینات،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب نے ڈاکٹر معین مسعود کو فوری طور پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن لاہور تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ڈاکٹر معین مسعود گریڈ 19 کے پولیس افسر اور پولیس سروس کے 26 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ پنجاب میں ڈی پی او سمیت مختلف اہم اسامیوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹرمعین مسعود رائیونڈ ہاؤس، ماڈل ٹاؤن میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی، ایوان وزیر اعلیٰ سمیت شریف خاندان کی حفاظت کے ذمہ دار ہونگے۔

مزید :

علاقائی -