البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے سکول آگاہی پروگرام جاری

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے سکول آگاہی پروگرام جاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے سکول آگاہی مہم پروگرام کامیابی سے جاری گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز ،باغبانپورہ کے بچوں کے مابین تقریری و آرٹ مقابلہ، انعامات بھی دئیے گئے۔البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سکول آگاہی پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے باغبانپورہ ہائی سکول کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ کروایا۔ جس میں سکول کے بچوں نے تقریری و آرٹ مقابلوں میں حصہ لیا ۔اس مہم کا بنیادی مقصد بچوں میں ماحول کی صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ بچوں نے ’’ ہر جگہ ہم سمجھیں اپناگھر‘‘کے موضوع پر تقریری مقابلے میں بھی حصہ لیا۔ جبکہ آرٹ مقابلے میں انھوں نے صفائی سے متعلق پیغامات کو تصویر کی صورت دی۔ مقابلے کے اختتام پرالبیراک کے سینئر منیجر آپریشنز مسعود دیویجی نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -