کرپٹ حکمرانوں کی قربانی میں ملک کی خوشحالی ہے،عبدالعلیم خان

کرپٹ حکمرانوں کی قربانی میں ملک کی خوشحالی ہے،عبدالعلیم خان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کی قربانی میں ہی 20 کروڑ عوام اور پاکستان کی خوشحالی ہے ‘ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ورکرز کی جدوجہد کے نتیجہ میں اب اونٹ پہاڑ کے نیچے آ چکا ہے۔ 20 کروڑ عوام کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تشکر کے عظیم الشان جلسے کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دینے والے کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی عظیم جدوجہد سے خوفزدہ ہو کر کرپٹ حکمران خود احتساب کے شکنجے میں پھنس چکے ہیں ‘ اب بکرے جتنے مرضی ترلے ‘ منتیں کریں یا پاؤں پڑیں قربانی یقینی ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کی عزت اور احترام کرنے کا جعلی ڈنڈورا پیٹنے والے حکمران اب لیت و لعل سے کام لینے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں لیکن اب اعلیٰ عدلیہ ‘ 20 کروڑ عوام ‘ سول سوسائٹی ‘ میڈیا سمیت پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ کون اداروں اور عدلیہ کا احترام کرتا ہے اور کون ملکی سلامتی کے اداروں اور اعلی ٰ عدلیہ کا مذاق اڑاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ایک خوشحال ‘ پرامن اور کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے جدوجہد کرنے والے عظیم کارکن ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -