عمران خان عدالتوں کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش مت کریں،عمران نذیر

عمران خان عدالتوں کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش مت کریں،عمران نذیر

  

لاہور (جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ(ن)لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان عدالتوں کو ڈکٹیٹ کرنے کوشش مت کریں،سپریم کورٹ سے بڑا کوئی ایمپائر نہیں پی ٹی آئی کے چیئر مین کو نواز شریف فوبیا ہو چکا ہے ،اقتدار کی حرص میں وہ عدلیہ کے احترام کو بھی بھول گئے ہیں،کارکن سڑکوں پر مار کھا رہے تھے اور ان کا لیڈر اپنے گھر میں گھسہ ہوا تھا، کیا لیڈر ایسے ہوتے ہیں؟۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پارٹی کے مرکزی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر عامر خان،تنویر ضیاء بٹ اور اظہر فاروقی بھی موجود تھے،خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ عمران خان آئے روز گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں ان جیسا یوترن لینے والا کوئی نہیں دیکھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -