آلودگی کے خاتمے کی مہم شروع کر دی ہے،ڈی سی او کیپٹن (ر) عثمان

آلودگی کے خاتمے کی مہم شروع کر دی ہے،ڈی سی او کیپٹن (ر) عثمان

  

لاہور(جنرل رپورٹر،وقائع نگار)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)عثمان نے کہا کہ شہر لاہور میں آلودگی کے خاتمے کے لئے مہم شروع کر دی گئی ہے ۔دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور شور مچاتے رکشوں کے قلع قمع کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں ایسے چنگ چی اور گاڑیاں جو فضائی آلودگی کا باعث ہیں انہیں بند کر دیا جائے گا ۔وہ پاکستان سے گفتگو کر رہے تھے ۔ڈی سی او نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو کہا ہے کہ ایسی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ دیئے جائیں اور انہیں بند کر دیا جائے ۔اس حوالے سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ڈی سی او نے کہا کہ شہر میں اورنج لائن منصوبے پر جو کمپنیاں کام کر رہی ہیں انہیں حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ملبے کو ڈھانپ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ پر منتقل کریں اور گرد و غبار پیدا نہ ہونے دیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -