فضائی آلودگی دل،آنکھوں اور سانس کے امراض پھیلا رہی ہے،پروفیسر اظہر

فضائی آلودگی دل،آنکھوں اور سانس کے امراض پھیلا رہی ہے،پروفیسر اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر،وقائع نگار)شہر کے ممتاز ماہر امراض قلب پروفیسر محمد اظہر اور ملک کے ممتاز ماہر امراض سینہ و گلا پروفیسر کامران خالد چیمہ اور معروف ماہر امراض چشم پروفیسر اسد اسلم خان نے کہا کہ فضائی آلودگی دل ،آنکھوں اور سانس کے امراض میں اضافہ کا باعث ہے اس کے باعث شہر میں مذکورہ مریضوں کی تعداد میں 100فیصد اجافہ ہو گیا ہے ۔پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر امراض سینہ و امراض تنفس پروفیسر خالد چیمہ نے کہا کہ آلودگی کی بڑی وجہ دھواں چھوڑتی گاڑیا ں ،شور مچاتے چنگ چی رکشے اور ایسے جاری منصوبے جن کی کھدائی کے دوران پانی کا چھڑکاؤ نہیں کیا جاتا جس وجہ سے گلے کی خرابی اور الرجی عام مرض بن چکے ہیں ۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ پرو فیسر ڈاکٹر اسد اسلم خا ن کہتے ہیں کہ انکھوں کے امراض کی شرح گرد کے بادل چھانے سے بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہاگرد سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ شہری لینز کا استعمال ترک کردیں۔ موٹر سائیکل سوار ماسک اور عینک کا استعمال لازمی کریں۔ پرو فیسر ڈاکٹر اسد اسلم خا ن نے مزید کہا کہ بچوں اور بوڑھوں کو اس موسم میں خصوصی احتیاط کرنی چاہئے ۔ماہر امراض قلب پروفیسر محمد اظہر نے کہا کہ شور اور دھواں ایسے علاقے جہاں یہ زیادہ ہیں ان علاقوں میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد عام علاقوں سے زیادہ ہیں ۔