وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے سموگ کی ابتدائی رپور ٹ پیش کر دی

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے سموگ کی ابتدائی رپور ٹ پیش کر دی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم خصوصی کمیٹی نے سموگ کے بارے میں اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے ، خصوصی کمیٹی نے سموگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ابتدائی پلان بھی مرتب کیا ہے جس کے مطابق سموگ کے دوران بڑی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافر احتیاط برتیں، شہری سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں، شہری گھر سے نکلتے ہوئے سموگ کی آلودگی سے بچنے کے لئے ماسک استعمال کریں،اسی طرح طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ آنکھوں میں جلن کی صورت میں بار بار تازہ اور ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو دھویا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -