ٹریفک وارڈنز کو سموگ کے دوران ماسک پہن کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت

ٹریفک وارڈنز کو سموگ کے دوران ماسک پہن کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے ٹریفک وارڈنز کو سموگ کے دنوں میں ماسک پہن کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت، ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں میں 30 ہزار ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر کی شاہراہوں پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے وارڈنز، پولیس اہلکاروں، شہریوں اور بچوں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے 30 ہزارماسک تقسیم کیے گئے۔ تمام سیکٹرز پر ڈی ایس پیز، انسپکٹرز اور وارڈنز نے شہریوں میں ماسک تقسیم کیے۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔
سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کا کہنا تھاکہ سموگ کی وجہ سے سڑکوں پر 8 سے 10 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دینے والے وارڈنز بیمار ہوسکتے ہیں اس لیے ان کو ماسک دیئے گئے ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ جتنے دن ماحول صاف نہیں ہو جاتا ماسک کا استعمال ضروری بنائیں۔

مزید :

علاقائی -