ماہ اکتوبر میں 3گینگز اور مختلف جرائم میں ملوث 91ملزم گرفتار

ماہ اکتوبر میں 3گینگز اور مختلف جرائم میں ملوث 91ملزم گرفتار

  

لا ہور (کرائم رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈاکٹر حیدر اشرف کی رہنمائی و خصوصی احکامات پر مجاہد سکواڈ پولیس اور پی آر یونے رواں سال کے ماہ اکتوبر کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات ، ناجائز اسلحہ ، کائیٹ فلائنگ ، جعلی نمبر پلیٹ ، ون ویلنگ وغیرہ وغیرہ کے 91ملزمان کے علاوہ 3گینگز بھی گرفتار،آتشیں اسلحہ برآمد ۔ ملزمان سے قیمتی موبائل فونز ، چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد38مقدمات درج، علاوہ ازیں مفروران میں CAs:14 TOs:11کو بھی گرفتار کیا۔ایس پی مجاہد سیدکرار حسین کی ہدایات کے پیشِ نظر مجاہد سکواڈ و پیرو نے مختلف ڈکیتی و ہاؤس رابری کے تین گینگز کے سات ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اور آتشیں اسلحہ برآمد کیا ۔علاوہ ازیں اشتہاریوں میں عدالتی مفروران و دیگر سنگین جرائم میں ملوث TOsکو کیفرِ کردار تک پہنچایا۔ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 6پسٹل ، 4رائفلیں درجنوں کی تعداد میں گولیاں و کارتوس برآمد ہوئیں۔ علاوہ ازیں منشیات و منشیات فروشوں کے خلاف وسیع تر کریک ڈاؤن کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 7کلو چرس ،184بوتلیں شراب ودیگر منشئی اشیاء قبضہ میں لیں۔علاوہ ازیں مجاہد سکواڈ و پیرو نے دیگر مقدمات میں جن میں کائیٹ فلائنگ ون ویلنگ ، معصوم شہریوں کے ساتھ نوسر بازی، جعلی نمبر پلیٹ وغیرہ وغیرہ کے 10مقدمات بھی درج کروائے۔مجاہد سکواڈ و پیرو نے 26397مشکوک وہیکلزو موٹر سائیکلوں کی سنیپ چیکنگ کی اور سیکیورٹی کے نقطہ نظر کے حوالہ سے ان کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔ ایس پی مجاہد نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اور صوبائی دارالحکومت کو کرائم فری بنانے کے لیے لاہور پولیس خصوصی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -