اسلا م پو رہ ،تیز رفتا رڈمپر کی ٹکر سے 30سالہ نوجوان جاں بحق

اسلا م پو رہ ،تیز رفتا رڈمپر کی ٹکر سے 30سالہ نوجوان جاں بحق

  

لا ہور (وقائع نگار) اسلا م پو رہ کے علا قہ میں تیز رفتا رڈمپر کی ٹکر سے 30سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ اسلا م پو رہ کا رہائشی30سالہ محمد خا لدموٹرسائیکل پرکسی ضر وی کا م سے جا رہا تھا کہ تیز رفتارڈمپر نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ،اسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔پو لیس کے مطا بق ڈمپر ڈرائیو ر مو قع سے فر ار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا ۔پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی۔

مزید :

علاقائی -