سبزی منڈی میں 35سالہ نامعلوم شخص پرُاسرار طور پرہلاک

سبزی منڈی میں 35سالہ نامعلوم شخص پرُاسرار طور پرہلاک

  

لا ہور (وقائع نگار) راوی روڈ کے علاقے میں 35سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جسے شناخت نہ ہونے پر پولیس نے مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ راوی روڈ کے علاقے سبزی منڈی میں 35سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر تلاشی لی جس کے دوران متوفی کی جیب سے 1180روپے برآمد ہوئے تاہم کوئی شناختی دستاویز نہ مل سکی جس پر پولیس نے لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ۔

مزید :

علاقائی -