سندر،رشوت نہ دینے پراخبارات لے جانیوالی گاڑی اور ڈرائیور تھانے میں بند

سندر،رشوت نہ دینے پراخبارات لے جانیوالی گاڑی اور ڈرائیور تھانے میں بند

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ہائی وے پٹرول کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی، رشوت نہ دینے پر گاڑی کو سڑک بلاک کرنے کے جرم میں تھانہ سندر بند کروا دیا اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر وا دی ۔متاثرہ ڈرائیور محمد اشرف اور اس کے ساتھیوں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ملتان روڈ پر جا رہے تھے کہ سندر کے قریب ہائی وے پٹرول کے اے ایس آئی رضوان اور ساتھی ڈرائیور محمد سجاد نے ان کو روک لیا۔ اے ایس آئی رضوان کو گاڑی کے کاغذات اورلائسنس بھی دکھائے لیکن اس نے 2000روپے رشوت مانگی،ہمارے انکار پر رضوان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے سڑک بلاک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دفعہ 290\291کے تحت مقدمہ نمبر 1011\16درج کر وا گاڑی اور ڈرائیور اشرف کو تھانے میں بند کروا دیا۔متاثرہ افرادنے کہا کہ ہائی وے پٹرول کے اہلکار اپنی ڈیوٹی ہائی وے پر سرانجام دینے کے بجائے شہر کے اندر موجود سڑکوں پر کیوں ہوتے ہیں۔متاثرہ افرادنے کہا کہ ہائی وے پٹرول کے افسران کی جانب سے ملتان روڈ پر ایسے واقعات عام ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔پولیس حکام واقعہ کا نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کریں ۔واضح رہے کہ اے ایس آئی رضوان کی جانب سے تھانے میں بند کروائی جانے والی گاڑی روزنامہ پاکستان،نوائے وقت اور روزنامہ جناح کے اخبارات دوسرے شہروں میں اتار کر واپس آرہی تھی۔

مزید :

علاقائی -