پنجاب پولیس کی وردیاں سینے والے ایک سال سے اجرت سے محروم

پنجاب پولیس کی وردیاں سینے والے ایک سال سے اجرت سے محروم

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے،وقائع نگار )پنجاب پولیس کی وردیاں سینے والے ایک سال سے اجرت سے محروم، درزیوں نے پولیس یونیفارم کی سلائی کرنا چھوڑ دیا۔ درزیوں کے یونیفارم نہ سینے سے کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا خراب ہونے لگا۔ بتایاگیا ہے کہ پنجاب پولیس نے مارچ 2015 میں پنجاب کے 36 اضلاع کے لیے یونیفارم کا کپڑا خریدا تھا جو تاحال کسی ضلع میں بھی سلائی کر کے پولیس اہلکاروں کو نہیں دیا جا سکا۔پولیس افسران کا کہنا تھا کہ پولیس رولز کے مطابق یونیفارم صرف سلائی کر کے اہلکاروں کو دیا جاتا ہے اور ہر اہلکار کو سال میں دو یونیفارم دئے جانے ہوتے ہیں لیکن تاحال پولیس اہلکاروں کو یونیفارم نہیں دیا جا سکا۔ذرائع نے بتایا کہ درزیوں کے 4 کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے جو آئی جی آفس کی جانب سے نہیں دی گئی جس پر درزیوں نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے جبکہ پولیس اہلکار یونیفارم بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

مزید :

علاقائی -