پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن جاری،100گرانفروش رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن جاری،100گرانفروش رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے820مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر15دکانداروں کے چالان کیے جبکہ17,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،48افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر100افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے27افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں نے پرائس مجسٹریٹوں کے چھاپوں کو خوش آئند قراردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اقدام مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -