صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، ...

  

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق مصطفی ٹا ؤ ن کے علا قہ منصو رہ میں ذیشان کے گھر سے دو ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ 40ہزار کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر لے گئے ۔با ٹا پو ر کے علا قہ میں احسا ن کے کر یا نہ سٹو ر پر 5ڈاکو ؤ ں نے یر غما ل بنا کر 5خر ید اروں سے گن پو ائنٹ پر 4لا کھ کی نقد ی اور دیگر سا ما ن لوٹ لیا ۔ سند ر کے علا قہ میں عر فا ن کی فیملی کو یر غما ل بنا کر دو ڈاکو ؤ ں نے 3لا کھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،اقبال ٹا ؤ ن کے علا قہ میں اعجا ز اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ،وحد ت کا لو نی میں ند یم اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،نو اب ٹا ؤ ن کے علا قہ میں عرفان اور اسکی فیملی سے 1 لاکھ کی نقد ی ،ریس کو رس کے علا قہ میں نواز اور اسکی فیملی سے سے 50ہز ا ر کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،شاہدرہ ٹا ؤ ن میں شر یف سے 20ہزار،ما ڈل ٹاؤن میں نا صراور فیملی سے 30ہزار،گلشن راوی میں سلیما ن سے 35ہزار،مغل پو رہ میں اشتیا ق سے 10ہزار،ما نگا منڈ ی میں نبیل سے 20ہزار،شما لی چھاؤنی میں وقا ص سے 20ہزارکی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔علاوہ ازیں مصر ی شاہ میں وسیم،نیو انارکلی میں رضا،شادباغ میں اعظم،ریس کو رس میں فر حا ن،گر ین ٹا ؤ ن میں خر م کی مو ٹرسائیکلیں اور گو المنڈ ی میں سا جد،نو اب ٹاؤن میں اعجا ز،نو اں کوٹ میں نعیم اوررائیو نڈ میں نا صر کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں-

مزید :

علاقائی -