پسے ہوئے طبقات کو حقوق کیلئے باہر نکلنا ہو گا،سردارحُر بخاری

پسے ہوئے طبقات کو حقوق کیلئے باہر نکلنا ہو گا،سردارحُر بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے رہنماسردارحُر بخاری نے کہا ہے کہ پسے ہوئے طبقات کو اپنے حقوق چھین کر لینے کیلئے مافیا زکیخلاف باہر نکلنا ہوگا،ایک وقت تھا کہ جب عوام مشکل وقت آنے پر قیادت کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف دیکھتے تھے لیکن آج اس طر ف دیکھنے پرمایوسی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ مرکزی سیکرٹریٹ وحدت روڈ پر وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کش پالیسیوں پر گامزن ہے لیکن حیرت ہے اس کے باوجود خوشحالی کے نعرے لگائے جارہے ہیں، حقیقت میں حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدودہے ۔انہو ں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن ناہید خان اور صفدر عباسی کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہم دوبارہ طاقت بنیں گے اور نام نہاد قیادت کو سر پرائز بھی دیں گے ۔