حکمرانوں نے انتخابی وعدوں کو بھلا دیا ہے،ذکر اللہ مجاہد

حکمرانوں نے انتخابی وعدوں کو بھلا دیا ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ حکمرانوں نے عوام سے کیے گئے انتخابی وعدوں اور منشور کو مکمل طو ر پربھلا دیا ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی یہ طے شدہ پالیسی ہے کہ وطن عزیز کو اسلام کے عادلانہ نظام کے ذریعے امن اور ترقی و خوشحالی کی دولت سے مالا مال کیا جائے ۔جماعت اسلامی کی تمام سرگرمیوں کا مقصد دنیا میں اللہ کے دین کا نفاذ اور آخرت میں رضائے الہٰی کا حصول ہے

۔انہوں نے کہا کہ عوام اگرجماعت اسلامی کا ساتھ دیں تو وطن عزیز کو کرپشن اور لوٹ مار کی دلدل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عوام کی تقدیر سے کھیلنے والے مفاد پرست ، موروثیت اور اقرباء پروری میں پروان چڑھنے والے عناصرملک کی قسمت کو تبدیل نہیں کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 18کروڑ عوام بے روزگاری ، مہنگائی ، دہشتگردی ، لاقانونیت ، توانائی کے بحران اور دیگر بڑے بڑے مسائل کا شکار ہیں اوراگر حکمرانوں نے عوام کے مسائل کی طرف فوری توجہ نہ دی تو

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -