حکمرانوں نے ملک کو معاشی طو رپر کھوکھلا کردیا ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

حکمرانوں نے ملک کو معاشی طو رپر کھوکھلا کردیا ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو معاشی طو رپر کھوکھلا کردیا ہے ، عوام کے لئے روح اور بدن کارشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے ، ملک معاشی طور پر کمزورہورہا ہے اور حکمران معاشی طور پر مضبوط ہورہے ہیں،ہماری جنگ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہے۔

،عوام تخت رائے ونڈ سے آزادی چاہتے ہیں، جس نے بھی قوم کا پیسہ لٹا اسے حساب دینا ہوگا ،نوازشریف نے کئی بار مظلومیت بیان کرکے قوم کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے ،قوم ان سے پائی پائی کا حساب مانگ رہی ،نوازشریف نے قوم کو مایوس کیا ہے ،اگر نوازشریف کے ہاتھ صاف ہیں تو وہ خود کو احتساب کے لئے کیوں پیش نہیں کرتے ،انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ اب لوٹ مارکرنیوالوں کا حساب ہوگا انہیں ہر حال میں قوم کالٹا ہوا پیسہ واپس کرنا ہوگا اور پائی پائی لٹانی ہوگی،ہماری کرپشن کے خلاف تحریک تیز ہوگئی ہے اور عوام نے اس تحریک میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -