جامعہ اشرفیہ میں مولانا حافظ فضل الرحیم کی زیر صدارت دفاع حرمین شریفین کے عنوان پر اجلاس

جامعہ اشرفیہ میں مولانا حافظ فضل الرحیم کی زیر صدارت دفاع حرمین شریفین کے ...

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم کی زیر صدارت دفاع حرمین شریفین کے عنوان پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید،مولانا اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانامحمد یوسف خان، مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا عبدالرحیم چترالی،مولانا فہیم الحسن تھانوی ، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا سمیع اللہ حقانی، مولانا سعد بن اسعد، مولانا اویس ارشد، حافظ حسن اشرفی، مولانا محمد عمران بھٹی اور دیگر علماء نے شرکت کی اجلاس میں مکہ مکرمہ پر یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے مزائل حملہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالم اسلام پر حملہ ہے جس کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے اسلامی ممالک کومشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ دفاع حرمین شریفین کے لیے ملت اسلامیہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور اس کا دفاع ہر صورت کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -