ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کاروبار میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کاروبار میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا
 ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کاروبار میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے شاہ عالم مارکیٹ اور نولکھا میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد خان نے شاہ عالم مارکیٹ اور نولکھا میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی اورغیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان دبئی، افغانستان اور چائنہ میں غیر قانونی پیسوں کی ترسیل میں شامل تھے۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -