جوہر ٹاؤن، خودکشی کرنے والے6 بچوں کا باپ سپرد خاک

جوہر ٹاؤن، خودکشی کرنے والے6 بچوں کا باپ سپرد خاک

  

لاہور(وقائع نگار)جوہر ٹاؤن میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر خودکشی کرنے والے6 بچوں کے باپ کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دی جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں 36 سالہ سرفراز نے اپنی اہلیہ سے آئے روز جھگڑے ہونے پر دو روز قبل زہریلی گولیاں کھا لیں اور زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا ۔گزشتہ روز پولیس نے متوفی کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دی جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ظاہری طور پر یہ خودکشی کا واقعہ لگتا ہے البتہ اس حوالے سے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -