پنجاب 610ٹریفک حادثات میں 20افراد جاں بحق ، 757شدید زخمی ہوگئے

پنجاب 610ٹریفک حادثات میں 20افراد جاں بحق ، 757شدید زخمی ہوگئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز610ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں757افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ231افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران20افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 286 ڈرائیور16کم عمرڈرائیور،371مسافر اور 100پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ113ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت103متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد59حادثات میں64متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان33 حادثات میں32متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل757متاثرین میں637مرد اور120خواتین شامل ہیں ۔

ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں463موٹر سائیکلز،97آٹو رکشے،67 موٹر کاریں35مسافربسیں،29ٹرک اور93 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -