بوگس فائلیں، محمد علی جوہر ٹاؤن سکیم کی ایگزیشن برانچ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے میں دشواری

بوگس فائلیں، محمد علی جوہر ٹاؤن سکیم کی ایگزیشن برانچ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اقبال بھٹی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سکیم محمد علی جوہر ٹاؤن کے ایگزیمپشن برانچ کو ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے میں سخت دشواری کا سامنا، سکیم میں ایگزیمپشن کی سینکڑوں بوگس فائلیں تیار کی گئی تھیں تفصیلات کے مطابق لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے حکم پر ایل ڈی اے کی تمام سکیموں اور تمام برانچوں کا ریکارڈ تو اپ ڈیٹ کر لیا جائے گا مگر محمد علی جوہر ٹاؤن سکیم کی ایگزیمپشن برانچ کا ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ ہو سکا ،زرائع نے بتایا ہے ،کہ محمد علی جوہر ٹاؤن سکیم میں ایگزیمپشن لینے کے لئے سینکڑوں بوگس فائلیں تیار کی گئی تھیں جن کا نہ تو کوئی رقبہ تھا اور نہ ہی کوئی مالک تھاایسی بوگس فائلیں ملی بھگت سے ریکارڈ میں رکھوائی گئیں ،جب سے ایل ڈی اے نے محمد علی جوہر ٹاؤن سکیم کاتمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈکیا ہے ،تب سے لینڈ مافیا نے ایل ڈی اے کے اہلکاروں کی مدد سے اپنی بوگس فائلیں اپنے قبضے میں لے لی ہیں ،تمام بوگس فائلوں کے پلاٹ اوپن مارکیٹ میں بک چکے ہیں اور ان میں سے کوئی بھی خریدار جب اپنے پلاٹ کے کام کے بارے میں ایل ڈی اے سے رجوع کرتا ہے ،تب اسے پتہ چلتا ہے کہ اس کا پلاٹ بوگس ہے ،اور یوں اب تک درجنوں لوگ پریشانی کا شکار ہو چکے ہیں ان میں زیادہ تر ان لوگاں نے یہ پلاٹ خریدے ہیں جو لینڈ مافیا کے دوست، رشتے داراور ساتھی ہیں ان لوگوں کو لینڈ مافیا نے اعتماد میں لے رکھا ہے کہ اب حالات ٹھیک نہیں ،جب ایل ڈی اے کے حالات ٹھیک ہوں گے تب اپ کا کام کروائیں گے ابھی آپ آرام سے بیٹھواور یوں سینکڑوں فائلیں ایل ڈی اے کے ریکارڈ سے باہر ہیں جس کی وجہ سے محمد علی جوہر ٹاؤن سکیم کا ریکارڈاپ ڈیٹ کرنے میں دشواری ہے اس حوالے سے جب ایل ڈی اے کے افسران سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک تو وہ ریکارڈکرڈ اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے جو ایل ڈی اے کے ریکارڈ میں موجود ہے ،ایک آدھ دن بعد اس طرف آئیں گے کہ کون سا ریکارڈ مسنگ ہے، اور کس وجہ سے مسنگ ہے ،