محکمہ جنگلات نے فیز نٹ ٹرفی شوٹنگ کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں
لاہور (جنرل رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالدعیاض خان نے کلر کہارضلع چکوال میں محکمہ کے زیر انتظام فیزنٹ ٹرافی شوٹنگ (25سے 27نومبر)پروگرام 2016ء کے انعقاد کیلئے مینجمنٹ، آپریشنل اور شفٹنگ کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں اور اس سلسلہ میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیاہے ۔اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے کلر کہار میں فیزنٹ ٹرافی شوٹنگ کیلئے درخواست گزار شکاریوں کو سہولیات کی فراہمی و دیگر انتظامی امور کی بہتر انجام دہی کیلئے مینجمنٹ اورآپریشنل کمیٹیاں تشکیل دیدیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود کو مینجمنٹ کمیٹی کا کنوینرجبکہ اکاؤنٹ آفیسرچودھری محمداسلم ، ایڈمنسٹریٹوآفیسر محموداختر ، اکاؤ نٹنٹ قربان علی اورمزمل حسین کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔آپریشنل کمیٹی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سالٹ رینج ریاض احمد کنوینر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہورعبدالشکورمنج،ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر چکوال خالد محمود حسن ساہی اور ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر جہلم عاصم بشیر چیمہ اس کمیٹی کے ممبرہوں گے ۔