عمران خان کے دوہرے معیار نے انکی مقبولیت کم کی،عابد صدیقی

عمران خان کے دوہرے معیار نے انکی مقبولیت کم کی،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے قوم کو سیاست میں جھوٹ‘ منافقت‘ کرپشن فریب اور دھوکہ دہی جیسی خرافات سے نجات دلانے کا نعرہ لگا کر ہمدردیاں حاصل کی ہیں مگر عمران خان کا ساتھ دینے والے انہی خرافات کی پی ٹی آئی میں بھی عملداری دیکھ کر اب مایوس نظر آتے ہیں۔ عمران خان کے دوہرے معیارات اور یو ٹرنز نے انکی پارٹی کی مقبولیت میں کمی کی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے رویوں پر نظرثانی کریں اور بلیم گیم کی سیاست سے گریز کریں۔ نعروں اور دعوؤں پر انحصار مناسب نہیں عملی اقدامات کرنے ہوں گے انہوں نے مزید کہا سیاسی محاز آرائی کسی طور بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -