سموگ کے باعث بڑی تعداد میں بچے بیماریوں میں مبتلاء، سکولوں میں حاضری کم

سموگ کے باعث بڑی تعداد میں بچے بیماریوں میں مبتلاء، سکولوں میں حاضری کم

  

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں سموگ کے باعث سرکاری و نجی سکولوں میں حاضری کم رہی ہے جبکہ سموگ کے باعث بڑی تعداد میں بچے نزلہ، زکام اور کھانسی سمیت آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔ سکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیاں بھی معطل رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سموگ کی شکل میں فضائی آلودگی نے زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کر کے رکھ دیا ہے۔ وہاں شہر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں گزشتہ روز حاضری کم رہی ہے جبکہ سکولوں میں آنے والے بچے بھی سموگ کے خوف میں مبتلا رہے ہیں جس کے باوجود بچوں کی ایک بڑی تعداد نزلہ ، زکام اور کھانسی کی بیماری میں مبتلا ہو کر رہ گئی ہے۔ اس سلسلہ میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں بریک کے اوقات میں بچوں کو سکولوں سے باہر گراؤنڈز میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ جس کے باعث بچوں کی آؤٹ ڈور کی سرگرمیاں معطل رہی ہیں جس میں پرائمری سکولوں کو موسم کی بہتری تک بند کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سے حتمی منظوری کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -