یو ای ٹی میں نیوٹیک کورسز کے حوالے سے تقسیم اسناد کی تقریب

یو ای ٹی میں نیوٹیک کورسز کے حوالے سے تقسیم اسناد کی تقریب

  

لاہور(خبرنگار) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں الخوارزمی انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز کے زیر اہتمام نیوٹیک کورسز کے حوالے سے تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد ہوا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نیشنل ووکیشنل اینڈٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) پنجاب حاجی محمد ڈوگر تھے۔تقریب میں سی ای او ڈائینمک گرین جنید اسحاق، سی ای او قائد اعظم سولر پارک محمد امجد، جی ایم زیڈ ٹی ای مسٹر بین، جی ایم ایچ آر پی ٹی سی ایل ندیم نذیر، سی ای او کورج اسلم آزادبھی بطور مہمان مدعو تھے۔ڈی جی نیوٹک پنجاب حاجی محمد ڈوگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بے روزگاری پر قابو پانے اور ذاتی چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے مختلف پروفیشنل ٹریننگ پروگرامز کو سہراتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں سی ای او قائد اعظم سولر پارک میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے تین سے چار طلباء کو ملازمت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سی ای او ڈائینمک گرین جاوید اسحاق نے پروفیشنل کورسز سے حاصل ہونے والے بہترین مواقعوں سے آگاہ کیا۔ سی ای او سولر پارک محمد امجدنے بجلی کے بحران کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بحران کی وجہ سے انڈسٹری زوال کا شکار تھی۔ انہوں نے کہا کہ طلبا انرجی انڈسٹری میں اپنا روشن مستقبل دیکھ رہے ہیں۔ زید ٹی ای کے مسٹر بین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود زیڈ ٹی ای کامیابی کے منازل طے کیے ۔ بجلی کے بحران کے بارے میں بات کرتے ہوئے سولر انرجی کا پاکستان میں مستقبل نظر آنے کی طرف اشارہ کیا۔جنرل مینجر پی ٹی سی ایل ندیم نے بھی فارغ التحصیل طلبہ کو ملازمتوں کی پیش کش کی۔سی ای او اسلم آزاد نے اپنی ڈیزائن کی ہوئی سولر کار اور موٹر سائیکل کو سامعین سے متعارف کروایا۔ ڈائریکٹر الخوارزمی انسٹیوٹ کمپیوٹر سائنسز پروفیسر ڈاکٹر وقار محمود نے سامعین کے سامنے سراڈ،ہیوٹیک، نیوٹیک اور الخوارزمی انسٹیوٹ آف کمپیوٹر کے حوالے سے عمومی جائزہ پیش کیا۔ تقریب کے اختتام میں طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور تقریب میں موجود مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -