عالمی نیورو سرجری کانفرنس میں شرکت کیلئے ماہرین و سینئر ڈاکٹرز لاہور پہنچ گئے

عالمی نیورو سرجری کانفرنس میں شرکت کیلئے ماہرین و سینئر ڈاکٹرز لاہور پہنچ ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر ) پاکستان سوسائٹی آف نیوروسرجنز کے زیراہتمام آج سے شروع ہونے والی 29ویں عالمی نیورو سرجری کانفرنس میں شرکت کیلئے اندرون و بیرون ملک سے نیورو سرجری کے ماہرین و سینئر ڈاکٹرز لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ نیورو سرجری کے تعاون سے منعقدہ یہ کانفرنس 4تا6نومبر صوبائی دارالحکومت میں منعقد ہو رہی ہے ۔ کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ اس تین روزہ کانفرنس میں شرکت کیلئے بیرون ملک سے آنے والے ممتاز نیورو سرجنز پاکستانی ڈاکٹرز کی تربیت کیلئے اپنے ساتھ جدید مشینز اور طبی آلات بھی لائے ہیں جن کی مدد سے وہ پاکستانی نوجوان ڈاکٹروں کو نیورو سرجری کے جدید طریقوں سے عملی طور پر آگاہ کریں گے ۔اس مقصد کیلئے آج لاہور جنرل ہسپتال میں نو تعمیر شدہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسزمیں عالمی معیار کے مطابق قائم کی گئی سکل لیب میں نوجوان ڈاکٹروں کیلیے تین تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی ۔

پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ اس کانفرنس کے جدید طب کی سہولیات اور نوجوان ڈاکٹرز کی تربیت کے حوالے سے دور رس نتائج مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے مندوبین کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کرائی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -