جنوبی ایشیا میں سیاسی تنازعات کا ثقافتی پس منظر‘‘کے موضوع پرسیمینار

جنوبی ایشیا میں سیاسی تنازعات کا ثقافتی پس منظر‘‘کے موضوع پرسیمینار

  

لاہور (خبر نگار): پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤ تھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’’جنوبی ایشیا میں سیاسی تنازعات کا ثقافتی پس منظر‘‘کے موضوع پر سنٹر کے آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں فلاسفر اور یونیورسٹی آف وارسا پولینڈ سے پیٹر بیلسروکزنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاویدودیگر بھی شریک تھے۔

، فیکلٹی ممبران اور سنٹر اور شعبہ سیاسیات کے ایم فل /پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر پیٹر بیلسر وکز نے کہا کہ فرانسیسی انقلاب کے بعد برابری، عوام بطور ذریعہ قانون اور نسلی شناخت کے تصورات نے جنم لیا۔ تاہم نسلی شناخت خود مختاری کی طلبگار ہوتی ہے جس کے باعث جنوبی ایشیا میں کشمکش پیدا ہوئی۔ بعد ازاں سوال وجواب کا سیشن بھی ہوا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -