یوتھ کمیشن فار ہیومن رائٹس‘ بندروڈکا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

یوتھ کمیشن فار ہیومن رائٹس‘ بندروڈکا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

  

لاہور(اپنے خبر نگارسے)یوتھ کمیشن فار ہیومن رائٹس‘ بندروڈ‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سنٹرل کالج‘ اچھرہ کیمپس‘ لاہور‘اپوا یوتھ ڈگری کالج برائے خواتین‘ لاہور‘گورنمنٹ عارف ہائی سکول‘ مصطفی آباد‘لاہور‘گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ ایف بلاک‘ گلبرگII‘ لاہور‘گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ ایف بلاک‘ گلبرگII‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد609 تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -