سرکاری سکولوں کو دنیا بھر بہترین تعلیمی اداروں سے منسلک کیا جا رہا ہے، رانا مشہود

سرکاری سکولوں کو دنیا بھر بہترین تعلیمی اداروں سے منسلک کیا جا رہا ہے، رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں کو دنیا بھر کے بہترین تعلیمی اداروں سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ڈی ایس ڈی اور برٹش کونسل کے مشترکہ پروگرام کے تحت پنجاب کے سرکاری سکولوں کو دنیا بھر کے بہترین سکولوں سے منسلک کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ کنکٹنگ کلاس رومز پروگرام کے تحت انٹر نیٹ کے ذریعے ہونہار طلبہ کیلئے دنیا بھر میں باہمی تجربات ، مشاہدات اور تعلیمی صلاحیتوں کا تبادلہ ممکن ہو گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے تعلیمی ویژن کے تحت سکول ایجوکیشن میں انقلابی اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایس ڈی اوربرٹش کونسل کے اس مشترکہ پروگرام کے تحت پنجاب کے سکولوں کو دنیا بھر کے سکولوں سے منسلک کر کے تعلیمی معیاربہتربنایا جائے گا۔ برٹش کونسل نے آن لائن انٹر نیشنل سکول ایوارڈ کے تحت پہلے مرحلہ میں پنجاب کے 51کلسٹرمیں سے 550 سکولوں کا انتخاب کیا تھا جس میں منتخب سرکاری سکولوں کو 180ممالک کے 44000 سکولوں سے کنکٹ کیا گیا تھا جس کے تحت انٹر نیٹ کے ذریعے سکولوں میں بین الاقوامی سکولوں سے مختلف پروگراموں میں اشتراک کیا گیا ۔ اس پروگرام کے تحت کنکٹ کیے جانے والے سکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کے تعلیمی تجر بات اور صلاحیتوں کا براہ را ست تبادلہ اور بیرون ممالک اساتذہ کے طریقہ تدریس کا مشاہدہ کیا گیا ۔

برٹش کونسل نے صوبائی وزیر تعلیم کو پہلے مرحلہ کی کامیاب تکمیل اور سکولوں میں آنے والی بہتری کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں کنکٹنگ کلاس رومز پروگرام کو وسعت دینے کے حوالے سے اقداما ت کا جا ئزہ لیا گیا ۔اجلاس میں سیکرٹری سکولز عبدالجبار شاہین، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایس ڈی سعید رمضان ،پی آئی ٹی بی سے وقار قریشی، پی سی ٹی بی سے احمد علی کمبوہ، برٹش کونسل سے محمد علی اور دیگرنے شرکت کی۔