لاہور لیڈز یونیورسٹی میں نئے طلباو طالبات کے اعزاز میں شاندار تقریب

لاہور لیڈز یونیورسٹی میں نئے طلباو طالبات کے اعزاز میں شاندار تقریب

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)لاہور لیڈز یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2016-17 Fall-کے لئے مختلف شعبہ جات میں داخلہ لینے والے طلباو طالبات کی کثیر تعداد کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔مرکزی کیمپس کماہاں روڈ آف ڈیفنس روڈ میں ہونے والی تقریب کی صدارات ایڈوائزر یونیورسٹی ڈاکٹر اشہد احمد اور مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان شبیر نے کی۔ قرآن پاک کی تلاوت سے تقریب کا آغاز کیا گیا ایم ڈی سلمان شبیر نے نئے آنے والے طلباو طالبات ،صدور شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے کہا کہ لیڈز یونیورسٹی کا مقصد جدید اور معیاری تعلیم سے طلباو طالبات کو آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ کامیاب پروفیشنل بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔قلیل عرصے میں ہی لیڈز یونیورسٹی نے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

انتظامیہ اور اساتذہ کی شب و روز کی محنت قابل تعریف ہے۔مارکیٹ ضروریات کے مطابق کورسسز آفر کئے جا رہے ہیں تاکہ جاب کے حصول میں آپ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انھوں نے مزید کہا کہ 22 سے زائد بی ایس اور 14سے زائد ایم اے ڈگری پرگرامز کیلئے 52پی ایچ ڈی اور 150سے زائد ایم فل اساتذہ لاہور لیڈز یونیورسٹی کی پہچان ہیں جو بہترین علم سے سٹوڈنٹس کو روشناس کرا رہے ہیں۔ایڈوائزر یونیورسٹی ڈاکٹر اشہد احمدنے نئے آنے والے طلباو طالبات سے خطاب کرتے کہا کہ لیڈز یونیورسٹی میں آپ کو ہر ممکن تعلیمی سہولیات مہیا کریں گے۔نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی یکساں مواقع میسر ہیں۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات کو وظائف دیئے جائیں گے۔ آ پ کو چاہئے کہ کتب کو اپنا ساتھی بنا کر بہترین سکور حاصل کریں۔ ریسرچ کے میدان میں مالی معاونت بھی فراہم کریں گے تاکہ عالمی معیار کی تحقیق کر کے پروفیشنل فیلڈ میں بلند مقام حاصل کریں اور یونیورسٹی کا نام بھی روشن کریں۔ انھوں نے مزید کہانئے آنے والے طلباو طالبات کی کثیر تعدادلاہور لیڈز یونیورسٹی کے تعلیمی معیار پر اعتماد کا ثبوت ہے۔رجسٹرار ڈاکٹر عبدالمجید چیمہ،ڈاکٹر تنویر،ایڈوکیٹ محمد یونس،ڈاکٹر نوازش،سید تنویر عباس تابش،ڈاکٹر عابدہ رحمان،میاں عشمان وٹو،ڈاکٹر نسیم، ڈاکٹر عمر حیات ،فراز محمو، ذیشان ضیغم ،ہاشم بٹ سمیت کثیر تعداد میں فیکلٹی ممبران اور مہمان گرامی نے شرکت کی۔ اس موقع پر نئے آنے والے طلباو طالبات کی سہولت کیلئے تمام شعبہ جات کے سٹالز لگائے گئے ۔جہاں سے ٹائم ٹیبل اور یونیورسٹی کارڈز تقسیم کئے گئے۔نئے سیشن کی ایم اے، بی اے، بی ایس ای آنرز کی کلاسز کا آغاز بروز پیر 7نومبر سے ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -