جناح اسلامیہ کالج ٹاون شپ میں ایم بی اے ، ایم کام کے طلباء کیلئے اورینٹیشن سیشن

جناح اسلامیہ کالج ٹاون شپ میں ایم بی اے ، ایم کام کے طلباء کیلئے اورینٹیشن ...

  

لاہور(پ ر)جناح اسلامیہ کالج ٹاون شپ میں ایم بی اے ، ایم کام کے طلباء کیلئے اورینٹیشن سیشن 2016کا انعقاد ہوا۔نامورماہر تعلیم پروفیسر فداحسین بخاری ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔انہوں نے کہاطلباء کو پروفیشن سکھاتے ہیں جبکہ جناح اسلامیہ کالج میں آپ کو پیشن سکھایاجاتاہے۔اورجہاںProfessionکو Passion بنا دیا جائے وہاں سوسائٹی میں مسائل کم ہوتے ہیں۔وہاں کچھ لینے کی نہیں کچھ دینے کی فکر ہوتی ہے۔میں آپ سے کہوں گا کہ آپ بھی اپنے حصے کی شمع جلاتے جائیں۔اور ملک کو روشن کرتے جائیں۔دوسروں کو بہت عزت دیں تاکہ آپ کے حصے میں بھی عزت آئے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے سوچ لیں کہیں کل کو ہمارے حصے میں شرمندگی تو نھیں آئے گی۔پروفیسر فداحسین بخاری نے طلباء سے کہا کہ آپ نے کامرس کی تعلیم حاصل کا انتخاب کیا ہے۔اس میں آپ اتنی محنت کریں کہ انڈسٹری کیلئے کالجز کیلئے کاروبار کیلئے آپ کاانتخاب لازم ہو جائے ۔

انہوں نے کہا کہ دوست وہ نہیں جو آپکی پراکس لگوائے جو آپ کیلئے جھوٹ بولے جو آ پکو پڑھائی سے دور کرے۔دوست وہ ہے جو آپ کو پڑھائی اور کالج کی طرف لے کر آئے۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی موبائل وغیرہ ہمیں کتابوں سے دور کر رہے ہیں۔علم کتابوں میں ہے ہمیں کتابوں سے تعلق جوڑنا چاہیئے۔کتاب سے محبت کرنی ہے اور کتاب پڑھنی چاہیءں۔انہوں نے کہا کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہمیں تکبر نہیں بلکہ عاجزی اختیار کرنی چاہیے،جوجتنا جھکتا ہے اللہ تعالی اسے اتنا ہی بلند کرتے ہیں۔ طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالج کی چاردیواری کے اندر بھی طلباء کے سر جھکے رہنے چاہیئے والدین اور اساتذہ کے سامنے بھی ہمیشہ ہمیں سر نگوں رہنا چاہیئے کہ کامیابی کا راز اسی میں ہے۔جناح اسلامیہ کالج ٹاون شپ لاھور کے رزلٹ کو انہون نے بہت سراہا اور دعا دی کہ اس کالج کی جڑیں زمین میں اور شاخینؤں آسمان تک ہوں۔جناح اسلامیہ کالج ٹاون شپ لاھور کے چئیرمین محمد یوسف مغل نے سی پیک اقتصادی راہداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے خطے بالخصوص پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔بے شمار پراجیکٹس شروع ہونگے،ملازمت کے مواقع پیدا ہونگے اور پاکستان ترقی کی حدوں کو چھوئے گا۔انشاء اللہاس سے پہلے جناح اسلامیہ کالج کے پرنسپل محمد یونس مغل نے خطبہ استقبالیہ میں کالج کی شاندار کارکردگی کا زکر تے ہوئے کہا کہ اس سال پنجاب یونیورسٹی میں MBAجناح اسلامیہ کالج کا رزلٹ سو فیصدرہا اورٹاپ ٹین میں سے 8پوزیشنز جناح اسلامیہ کالج کی تھیں۔84طلباوطالبات میں سے79فرسٹ ڈویثرن اور5 سیکنڈ ڈویثرن میں پاس ہوئے اور یہ پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں کسی بھی کالج کا سب سے بہترین رزلٹ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -