نشہ کا رحجان ہوٹلوں سے اب ہوسٹلوں میں منتقل ہو رہا ہے،سید ذوالفقار حسین

نشہ کا رحجان ہوٹلوں سے اب ہوسٹلوں میں منتقل ہو رہا ہے،سید ذوالفقار حسین

  

لاہور ( پ ر) منشیات کے خلاف آگاہی پروگرام کے حوالے سے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنا لوجی میں ڈرگ ا یڈوائزری ٹریینگ حب اور یوتھ کونسل فار انٹی نارکوٹکس کے تعاون سے لیکچر پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین تھے اس موقع پر پروفیسر محمد عرفان باجوہ نسیم خان اچکزئی اور مس مہک شہزاد نے بھی خطاب کیا۔ سید ذوالفقار نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں میں شراب اور چرس کا استعمال بڑہ رہا ہے شیشہ کے ذریعے نشہ کا رحجان ہوٹلوں سے اب ہوسٹلوں میں منتقل ہو رہا ہے اور نوجوان میں یہ تیزی سے سرایت کررہا ہے۔ سید ذوالفقار نے کہا کہ شیشہ کیفوں کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے اور اب صوبائی حکومتیں صوبوں میں شیشہ کے استعمال فروخت اور قانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او لاہور کپٹن عثمان نے تعلیمی اداروں کے اردگرد 18 سال سے کم عمر بچوں میں سگریٹ کی فروخت کو روکنے کے لیے جو مہم شروع کی ہے وہ نہ صرف قابل ستائش ہے ۔

بلکہ ہم نے اس مہم کے حق میں تعلیمی اداروں میں مزید پروگرام شروع کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے سٹوڈنٹس میں منشیات کا استعمال شوقیہ اور دوستوں کی بری صحبت کی وجہ سے ہے اس موقع پر طلب و طا لبات نے سوالوں جواب کے سیشن میں حصہ لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -